سندھ ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ،ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم

 کراچی (آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی چڑیا گھر میں گزشتہ  سات برس سے قید مادہ ریچھ رانو  کی ناقص دیکھ بھال اور صحت بگڑنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم  دے دیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رانو کو ایک ہی پنجرے میں برسوں سے قید رکھا گیا ہے ، اور اب اس کی جسمانی حالت بگڑ چکی ہے۔  رانو کے سر میں کیڑے پڑ چکے ہیں، اور وہ پنجرے سے سر ٹکرا کر خود کو زخمی کرتی ہے، جو اس کی ذہنی اذیت کا ثبوت ہے