پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 4ماہ کے اندر ہوں گے:ذیشان رفیق

یونین کونسلز کی حلقہ بندی مکمل، حکومت نے انتخابی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی:وزیربلدیات
 لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے تین سے چار ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سول سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جلد کرائے جائیں گے اور الیکشن کمیشن اس کا شیڈول جاری کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں اور حد بندیوں کا کام مکمل کرنے کے لیے متعلقہ دستاویزات بھیج دی گئی ہیں۔ صوبائی حکومت نے انتخابی عمل کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ذیشان رفیق نے کہا کہ جیسے ہی الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرے گا، بلدیاتی انتخابات کروا دیے جائیں گے