کشمیر پاکستان کی شہ رگ، بھارتی قبضہ غیر قانونی ہے:حافظ نعیم الرحمان

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے:امیر جماعت اسلامی
لاہور(زیڈ این این) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر قبضہ غیر قانونی ہے اور پاکستان و کشمیر لازم و ملزوم ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے موقع پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا فرمان ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے اور کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جہدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔حافظ نعیم الرحمان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان کشمیر لازم و ملزوم ہیں۔