اللہ نے چاہا تو آزاد کشمیر میں ثالثی کا راستہ نکلے گا: حافظ نعیم الرحمان

 سنجیدگی سے مذاکرات کیے جائیں تو مظاہرین کو سمجھایا جا سکتا ہے  اورمعاملات کو حل کیا جا سکتا ہے
 عوامی غصے کا اظہار پاکستان کے خلاف نہیں ہونا چاہیے ‘ نظام میں موجود خرابیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے
اسلام آباد(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے  ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں،اللہ نے چاہا تو آزاد کشمیر میں ثالثی کا راستہ ضرور نکلے گا۔ آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ثالثی کا کردار ادا کرنے کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں مسلسل کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر سنجیدگی سے مذاکرات کیے جائیں تو مظاہرین کو بھی سمجھایا جا سکتا ہے اور معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکتا ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عوامی غصے کا اظہار پاکستان کے خلاف نہیں ہونا چاہیے بلکہ نظام میں موجود خرابیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ یہ مناسب نہیں کہ کوئی وزیر یہ دعوی کرے کہ "دس نشستیں تو جیب میں پڑی ہیں"، ایسے بیانات سیاسی ماحول کو مزید خراب کرتے ہیں۔