سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات کاعلم نہیں‘ ترکیہ کے ثالثی وفد کو خوش آمدید کہیں گے دفترخارجہ

جب تک افغان حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کی  دراندازی کی روک تھام کی پختہ یقین دہانی نہیں کرائی جاتی اس وقت تک سرحد بند رہے گی
  صدر پیوٹن کا دورہ بھارت دونوں خودمختار ممالک کا باہمی معاملہ ہے، دونوں کے ممکنہ دفاعی معاہدوں پر پاکستان کی کوئی مخصوص پوزیشن نہیں:ترجمان 
اسلام آباد(آئی این پی )دفترخارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات سے متعلق  لاعلمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا  ہے کہ  سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھیں، ان مذاکرات سے متعلق ہمیں کچھ علم نہیں ہے،جب تک افغان حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کی روک تھام کی پختہ یقین دہانی نہیں کرائی جاتی اس وقت تک سرحد بند رہے گی،  صدر پیوٹن کا دورہ بھارت دونوں خودمختار ممالک کا باہمی معاملہ ہے،بھارتی حکومت کی مسلمانوں کے خلاف امتیازی پالیسوں پر تشویش ہے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ مسئلہ صرف ٹی ٹی پی یا ٹی ٹی اے نہیں، افغان شہری بھی پاکستان میں سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں، سرحد کی بندش کے تناظر کو اسی حقیقت میں سمجھا جائے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان کا افغانستان کے عوام سے کسی قسم کا اختلاف نہیں، وہ ہمارے بھائی بہن ہیں، بارڈر بندش کے سکیورٹی اسباب ہیں