حق خودارادیت ملنے تک کشمیریوں کیساتھ ہیں:بیرسٹر گوہر

کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں  کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے:یوم سیاہ پر بیان
اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حق خودارادیت حاصل کرنے تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔یوم سیاہ کشمیر اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہم پھر کشمیر پر بھارتی قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کشمیری قوم کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا یقین دلاتے ہیں، کشمیری ہمیشہ ہمیں اپنے شانہ بشانہ پائیں گے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کا طے کردہ حق خودارادیت ملنا چاہیے۔