انگلینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اس کامیابی کے بعد انگلش ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔برسبین کے دی گابا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔ انگلش بولرز نے ابتدا ہی سے آسٹریلوی بلے بازوں پر دباؤ برقرار رکھا اور پوری ٹیم کو صرف 108 رنز پر آؤٹ کردیا۔آسٹریلیا کا یہ ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کم ترین اسکور ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 12 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لیام ڈاسن نے 16 رنز کے عوض 3 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بارش کے باعث میچ متاثر ہوا اور ڈک ورتھ لوئس اسٹرن (ڈی ایل ایس) طریقہ کار کے تحت انگلینڈ کو جیت کے لیے 93 رنز کا ہدف دیا گیا۔ انگلش ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے یہ ہدف 12.5 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔انگلینڈ کی جانب سے اینورین ڈونلڈ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے محض 13 گیندوں پر 32 رنز اسکور کیے، جبکہ جارڈن کاکس 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔