انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز برابر

انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز برابر

کرارا اوول میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔

 نکھل چوہدری 45 اور جوئل ڈیویس 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے ہینری کروکومب اور سیم کرن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیمی اوورٹن اور عادل رشید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے اوپنرز نے آسٹریلوی بولرز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ فل سالٹ اور اینیورن ڈونلڈ نے پہلی وکٹ کے لیے 151 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے ٹیم کی فتح آسان بنا دی۔اینیورن ڈونلڈ نے صرف 32 گیندوں پر 9 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 85 رنز اسکور کیے، تاہم وہ اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری مکمل نہ کرسکے۔ فل سالٹ نے 30 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان ہیری بروک 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹام بینٹن نے صرف 8 گیندوں پر 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 13.1 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔اس کامیابی کے بعد پانچ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی 27 نومبر کو کھیلا جائے گا۔