آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع دیا۔ بھارت کی طرف سے کپتان شبمان گل اور ویرات کوہلی 9 اور صفر رنز پر آؤٹ ہوئے، یہ ویرات کوہلی کا مسلسل دوسرے ون ڈے میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے کا پہلا موقع ہے۔روہت شرما اور شریاس ایئر نے شاندار شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا، مگر بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنا سکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4، زیویئر بارٹلیٹ نے 3، اور مچل اسٹارک نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے ہدف 22 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا، میتھیو شارٹ اور کوپر کونولی کی نصف سنچریوں کی بدولت۔آسٹریلیا نے اس جیت کے ساتھ سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔