ننکانہ صاحب(آئی این پی )ننکانہ صاحب میں واربرٹن روڈ جسلانی موڑ کے قریب ایک مزدور اینٹوں کی بھٹی میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدور کام کے دوران اچانک اینٹیں بنانے والی آگ کی بھٹی میں گر کر شدید جھلس گیا، آگ کی بھٹی میں گرنے کے باعث مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔