تقاضے پورے کرنے والے سکولوں کو منظوری دی :سی ای او سعید اصغر
لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور میں 830 نجی سکولوں کی عارضی رجسٹریشن مستقل کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی نے سکولوں کو دو سال کے لیے رجسٹریشن کی منظوری دے دی۔ سی ای او ایجوکیشن سعید اصغر کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کے ایس او پیز اور قواعد و ضوابط پورے کرنے والے سکولوں کو منظوری دی جا رہی ہے، تمام کیسز کا ترجیحی بنیادوں پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی لاہور نے ان سکولوں کو دو سال کے لیے رجسٹریشن دینے کی منظوری دے دی۔ سکولوں کی رجسٹریشن کے کیسز کا قواعد و ضوابط، مقررہ ایس او پیز اور ضروری شرائط کی تکمیل کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سی ای او ایجوکیشن سعید اصغر کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کے تقاضے پورے کرنے والے سکولوں کو منظوری دی جا رہی ہے جبکہ لاہور کے تمام نجی سکولوں کے رجسٹریشن کیسز ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جا رہے ہیں۔