نجی سکولوں کی رجسٹریشن ، تجدید کیکیسز التوا کاشکار

 رجسٹریشن نہ ہونے سے سکولوں کو لاہور بورڈ سے الحاق میں مشکلات 
لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور میں ایجوکیشن اتھارٹی کی غفلت کے باعث نجی سکولز شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ رجسٹریشن اور تجدید کے کیسز کئی ماہ سے التوا کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور میں چودہ سو سے زائد سکولوں کی رجسٹریشن کئی ماہ سے رکی ہوئی ہے۔ رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث سکولوں کو لاہور بورڈ سے الحاق میں مسائل درپیش ہیں۔الحاق نہ ہونے سے میٹرک کے طلبہ کے مسائل میں بھی شدت آ گئی ہے۔ سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام ریکارڈ مکمل ہونے کے باوجود رجسٹریشن نہیں دی جا رہی۔نجی سکول انتظامیہ کے مطابق کئی سکولوں کی رجسٹریشن کئی سالوں سے التوا کا شکار ہے جس سے تعلیمی سلسلہ متاثر ہو رہا ہے۔والدین اور سکول انتظامیہ کا مطالبہ ہے کہ رجسٹریشن اور تجدید کے معاملات فوری طور پر حل کیے جائیں تاکہ طلبہ کا مستقبل دا ئو پر نہ لگے۔