لاہور (خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا ریکارڈ شناختی کارڈ پر محفوظ نہ کرنا کا اقدام چیلنج کر دیا گیا،لاہور ہائیکورٹ میں شہری عبداللہ عثمان نیدرخواست دائر کی،درخواست میں حکومت پنجاب اور سیکرٹری صحت کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں م ئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں غریب اور متوسط طبقے کے لوگ علاج کیلئے آتے ہیں،مریض اپنے ٹیسٹ رپورٹس اور ریکارڈ محفوظ نہیں رکھ پاتے،پی آئی سی میں مریضوں کا ڈیٹا شناختی کارڈ نمبر پر محفوظ کیا جاتا ہے،شناختی کارڈ نمبر پر میڈیکل ریکارڈ رکھنے سے مریض اور معالج کو آسانی ہوگی۔