لاہور (خصوصی رپورٹ)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور میں قائم ڈے کیئر سنٹر کی تزئین و آرائش اور ضروری سہولیات کی بہتری کے بعددوبارہ افتتاح کر دیا گیا۔ وائس چانسلر شاہد منیر نے سٹاف کالونی میں واقع ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈے کیئر سنٹر کی نگران پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ شریف، خواتین فیکلٹی ممبران اور یونیورسٹی کے دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے سنٹر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تزئین و آرائش کے بعد فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔