سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں کی 4 ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

لاہور (خصوصی رپورٹ) کمشنر سوشل سکیورٹی ڈاکٹر ذوالفقار علی کھرل کی زیر صدارت ہیڈ آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں کی گزشتہ چار ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں میں گزشتہ چار ماہ کے دوران لاکھوں محنت کشوں کو او پی ڈی میں طبی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ 11 ہزار سے زائد بڑے اور 21 ہزار سے زائد معمولی نوعیت کے آپریشن کیے گئے۔