آپریشن کے طے شدہ تمام اہداف پیشہ ورانہ اور درست طریقے سے کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیے،ٹوئٹ
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی ائیر فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آپریشن سندور کے طے شدہ تمام اہداف پیشہ ورانہ اور درست طریقے سے کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیے ہیں۔انڈین ائیر فورسنے اتوار کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایئر فورس نے قومی اہداف کے لیے پورے شعور اور سمجھ داری سے کارروائیاں کی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ چونکہ آپریشن ابھی جاری ہے، اس لیے مناسب وقت پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ آئی اے ایف تمام افراد کو قیاس آرائیوں اور غیرمصدقہ معلومات پھیلانے کے گریز کی تاکید کرتی ہے۔