لاہور (خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں چیئرمین بورڈ پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان، ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ محمد وسیم نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدکار میں اضافہ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔