جنرل ہسپتال کو بون میر ،کورنیئل ٹرانسپلانٹیشن کی اجازت

 ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کااجلاس،ڈاکٹرز ہسپتال کو رینل ٹرانسپلانٹیشن کی اجازت دیدی 
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور جنرل ہسپتال کو بون بنک، بون میرو ٹرانسپلانٹیشن اور کورنیئل ٹرانسپلانٹیشن جبکہ ڈاکٹرز ہسپتال اینڈ میڈیکل سنٹر لاہور کو رینل ٹرانسپلانٹیشن کرنے کی اجازت دیدی گئی۔دونوں ہسپتالوں کو اجازت وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کے 37 ویں اجلاس میں دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل پی ہوٹا پروفیسر عامرزمان خان نے منظوری کیلئے ایجنڈازپیش کئے۔ اتھارٹی کے 36 ویں اجلاس کے فیصلوں کی عملدرآمدرپورٹ پیش اور مذکورہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔ پی ہوٹا کو ادارے کی بہتری کیلئے آئی ٹی سروسز حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ٹرانسپلانٹیشن اور آئی بینکنگ کیلئے ڈیزیزڈ کورنیئل کیلئے گائیڈ لائنز کی بھی غور و خوض کے بعد منظوری دی گئی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویڑن کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے۔عوام تک صحت کی بہترین سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ انسانی اعضاء￿  کی غیر قانونی پیوندکاری پرسخت ایکشن لیاجارہاہے۔ ہزاروں انسانی زندگیوں کو بچایا جا رہا ہے۔