سزائیں، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور تشدد کے واقعات معمول بن چکے
واشنگٹن (آئی این پی )ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ورلڈ رپورٹ 2026 میں افغانستان میں طالبان حکومت کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے اقتدار میں انصاف، بنیادی حقوق اور آزادیوں کی صورتحال مزید خراب ہو چکی ہے، جس سے ملک میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ہیومن رائٹس واچ کے مطابق افغانستان میں جسمانی سزائیں، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور تشدد کے واقعات معمول بن چکے ہیں