مولانا فضل الرحمان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کی مذمت،ہمدردی کا اظہار
حکومت ایسے عملی اقدامات کرے جن سے کشیدگی نہ بڑھے:چیئرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد(بیورو رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے امیر جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمن صاحب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مجودہ صورتحال پر بات کی۔بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کی مذمت کی اور ان سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے عملی اقدامات کرے جن سے کشیدگی مزید نہ بڑھے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے امید ظاہر کی کہ اگر سنجیدگی اور نیک نیتی سے کوششیں کی جائیں تو ان شا اللہ حالات میں بہتری آئے گی۔