اسلام آباد (آئی این پی )فلسطینی مزاحمتی تنظیم (حماس) کے رہنما خالد مشعل اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔حماس کے رہنما خالد مشعل نے مولانا فضل الرحمن کو غزہ میں خوراک اور دواں کی صورتحال سے آگاہ کیا اور غزا میں دواں کی فراہمی کے لیے راستہ کھلوانے کے لیے پاکستانی حکومت سے کردار ادا کرنے اور اثرو رسوخ استعمال کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں پاکستانی حکومت سے متفقہ طور پر مطالبہ کریں گے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کے ایجنڈے میں غزہ اور فلسطین سر فہرست ہے۔