لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور میں فضائی آلودگی کے خلاف مئوثر اقدامات کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس میں 231 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، رات 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک اے کیو آئی 396 سے کم ہو کر 165 پر آ گیا، فضائی معیار میں دو درجے بہتری آئی،سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق لاہور کے تمام 11 ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز پر اے کیو آئی میں کمی ریکارڈ ہوئی، شام کے اوقات میں کم درجہ حرارت کے باوجود لاہور کا اے کیو آئی دوبارہ بڑھ کر 173 پر پہنچ گیا، دن کے دوران نمایاں بہتری کے بعد بھی فضائی معیار کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔