لاہور (خصوصی رپورٹ ) ایف آئی اے لاہور زون کی حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائیاں، شاہ عالم مارکیٹ اور ننکانہ صاحب میں کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کئے گئے۔پہلی کارروائی میں شاہ عالم مارکیٹ لاہور سے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم محمد نوید شاہ گرفتار ہوا ،دوسری کارروائی میں ننکانہ صاحب سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 26 لاکھ 80 ہزار روپے پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ۔