اداکارہ نے جس طرح فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا وہ قابل ستائش ہے ‘ اداکار کی گفتگو
لاہور( شوبز ڈیسک)نامور اداکار فہد مصطفی نے کہا ہے کہ ماہرہ خان نہ صرف ایک بڑی اداکارہ ہیں بلکہ وہ ایک اچھی انسان بھی ہیں، ان کا شکر گزار ہوں کہ وہ مجھے پسندیدہ فنکاروں کی فہرست میں شمار کرتی ہیں ۔ایک انٹر ویو میں فہد مصطفی نے کہا کہ ماہرہ خان نے جس طرح اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے وہ قابل ستائش ہے ، وہ تنقید کا جواب بھی شائستگی سے دیتی ہیں اور یہ ان کی بہت بڑی خوبی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ماہرہ خان نے اپنی اداکاری سے بیرون ممالک بھی پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور ایسے فنکار پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔