لیجنڈز کبھی نہیں مرتے‘ فہد مصطفی کا قوی خان کو خراجِ عقیدت

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکار فہد مصطفی نے معروف اور لیجنڈری اداکار قوی خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی فلم قائدِ اعظم زندہ باد کا ایک یادگار منظر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری میں فہد مصطفی نے قوی خان کی تصویر شیئر کی۔مرحوم اداکار کی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے دیرپا خدمات کو یاد کرتے ہوئے تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ لیجنڈز کبھی نہیں مرتے، ان کی میراث ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔ فہد مصطفی نے انسٹاگرام پر 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم کا ایک منظر شیئر کیا ہے، جس میں قوی خان پاکستان کے بانی قائدِ اعظم محمد علی جناح کی تصویر پر مشتمل ایک فریم تھامے دکھائی دے رہے ہیں۔