لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وسیم جونیئر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹر وسیم جونیئر نے شادی کی چند تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دی جارہی ہے۔وسیم جونیئر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں آج کی تاریخ لکھی ہے۔محمد وسیم جونیئر کا، جو کہ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پہلے قومی کرکٹر ہیں۔ 25 اگست 2001 کو پیدا ہونے والے محمد وسیم کو بچپن سے ہی کرکٹ خصوصاً بولنگ کروانے کا شوق تھا