بونی کپور کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر سامنے آگئیں

شادی کی تقریب میں والدہ کی تصویر نے سب کو آبدیدہ کر دیا
 ممبئی(یواین پی)بالی ووڈ پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی انشولا کپور نے اپنے دیرینہ ساتھی روہن ٹھاکر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق انشولا کی شادی میں خاندان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب کا سب سے جذباتی لمحہ وہ تھا جب انشولا کی آنجہانی والدہ مونا شوری کپور کی تصویر شادی کی رسومات کے دوران سامنے رکھی گئی، جس نے تقریب میں موجود افراد کو جذباتی کر دیا۔انشولا کپور نے انسٹاگرام پر شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کی بہنیں جھانوی کپور اور خوشی کپور شادی کی تمام رسومات اور انتظامات سنبھالتی نظر آئیں