اب تک کئی غریب افراد کی شادیاں کراچکا ہوں،مستحق فیملیاں گورنر ہائو س میں خاموشی سے رابطہ کرسکتی ہیں
گورنر ہائوس میں فلاحی کام سیاست سے بالا تر ہو کر کئے جا رہے ہیں:سردار سلیم حیدر‘جوڑوں کو سلامی دی
لاہور(آئی این پی )گورنر پنجاب کی زیرسرپرستی گورنر ہائوس میں25جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کا انعقاد المصطفی ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد کے زیر اہتمام کیا گیاہے۔ اجتما عی شادیوں کی تقر یب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے جوڑوں کو مبارباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،گورنر پنجاب کی جانب سے نئے جوڑوں کو سلامی اور جہیز کا سامان بھی دیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ ابتک کئی غریب افراد کی شادیاں کراچکا ہوں،مستحق فیملی گورنر ہائو س میں خاموشی سے رابطہ کرسکتی ہیں۔ گورنر سردار سلیم حیدر کامزید کہناتھا گورنر ہائوس میں فلاحی کام سیاست سے بالا تر ہو کر کئے جا رہے ہیں۔