30سالہ سائحہ تسلیم ڈیفنس کی رہائشی،واش روم گئی،پھر دیر تک واپس نہ آئی
چیک کرنے پر لاش لٹکتی ہوئی ملی، لڑکی نے اپنی بیلٹ سے پھندا لگایا تھا: پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں منشیات کی عادی لڑکی نے نجی اسپتال کے واش روم میں خودکشی کرلی۔ لاہور پولیس کے مطابق پی آئی اے روڈ ستوکتلہ کے علاقے میں منشیات کی عادی لڑکی نے نجی اسپتال کے واش روم میں خودکشی کرلی۔پولیس نے بتایا کہ 30 سالہ سائحہ تسلیم مرزا ڈیفنس کی رہائشی اور منشیات کی عادی تھی، ماں نے ایک ہفتہ قبل اسے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایا تھا۔پولیس کا کہنا ہے سائحہ مرزا واش روم گئی اور پھر دیر تک واپس نہ آئی جس کے بعد چیک کرنے پر اس کی لاش لٹکتی ہوئی ملی، لڑکی نیاپنی بیلٹ سے پھندا لگایا تھا۔ورثا کے قانونی کارروائی سے انکار پر پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔