خیبرپختونخوا میں احتجاجی سرگرمیوں سے نمٹنے کیلئے دفعہ 144نافذ

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا میں احتجاجی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے، تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں دفعہ144نافذکرنے کی ہدایات کردی گئی۔صوبہ بھر میں سڑکیں بند کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور گرفتاریاں ہوں گی، ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنیوالوں کو گرفتارکیا جائے گا۔دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد سڑکوں کی بندش، احتجاج کے باعث عوامی آمدورفت بحال رکھنا ہے۔