کراچی میں دفعہ 144نافذ: سمندر میں نہانے پر پابندی

کراچی (آئی این پی) کراچی میں دفعہ 144 کے تحت سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں  دفعہ 144 کے تحت سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی سمندر میں تغیانی اور اونچی لہروں کے باعث لگائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سمندر میں نہانے پر پابندی13 جون تک لگائی گئی ہے۔