ن لیگ اور پیپلزپارٹی موجودہ حالات کو پلے کررہی ہیں، بیرسٹر سیف

 دونوں اسٹیبلشمنٹ کیلئے ایسے حالات پیدا کرنا چاہتی ہیں کہ گیم کنٹرول میں رہے
پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہوا، بلاول بھٹو کا 200فیصد ہاتھ ، گورنر راج صدر کے دستخط سے لگا
اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی رہن ما بیرسٹر سیف علی  نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کیلئے ایسے حالات پیدا کرنا چاہتی ہیں کہ گیم کنٹرول میں رہے، گورنر راج ہو، نئے صوبوں کا معاملہ ہو یا پھر مولانا فضل الرحمان کی کال !یہ جماعتیں موجودہ حالات کو پلے کررہی ہیں۔ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ گورنر راج کے بارے کیا ہوگا؟ ہٹنا چاہئے یا نہیں، لیکن اس تناظر میں ایک پوائنٹ یہ بھی ہے کہ جو بھی اس وقت سیاسی جماعتیں ہیں، اقتدار میں مسلم لیگ اور اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کی بات بھی کروں گا۔یہ جماعتیں موجودہ حالات کو پلے کررہی ہیں، چاہے خیبرپختونخوا  میں گورنر راج، نئے صوبوں کا معاملہ ہو یا پھر مولانا فضل الرحمان کی روڈ بلاک کرنے کی جو کال دی ہے، اس کے پیچھے میری ریڈنگ یہ ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کیلئے حالات ایسے پیدا کرنا چاہتی ہیں،کہ گیم ان کے کنٹرول میں رہے، تمام فیصلہ بھی یہ خود کرسکیں اور اسٹیبلشمنٹ کو کارنر اور بلیک میل کرکے اپنے فیصلے کرسکیں۔بیرسٹر سیف نے کہاکہ بلاول بھٹو کو کتنے سالوں بعد یاد آیا کہ سسٹم کو ری سیٹ ہونا چاہیئے، جبکہ سسٹم کو ماضی میں ری سیٹ کرنے میں بھی ان کا کلیدی کردار تھا، عمران خان کی حکومت کو گرانے میں ان کا کردار تھا، پھر پی ڈی ایم ون حکومت کو انجوائے کیا، وزیرخارجہ بن کر پوری دنیا میں دندناتے پھرے، پتا نہیں پاکستان کیلئے کچھ کیا یا نہیں، کچھ دنوں سے تقاریر کا ٹوپی ڈرامہ ہے، بنیادی طور پر یہ اپنے لئے اسپیس چاہتے ہیں۔ان کوسندھ میں حکومت دے دی گئی، پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس میں بلاول بھٹو کا 200فیصد ہاتھ ہے۔ گورنر راج ان کے والد کے دستخط سے لگایا گیا۔سسٹم سے جتنا رس نچوڑ سکتے تھے انہوں نے سسٹم سے جتنا رس نچوڑنا ترھا نچوڑ لیاہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ سلمان اکرم راجا گزشتہ روز پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بیرسٹر لطیف کھوسہ کی بریفنگ کے دوران ان سے لڑتے رہے کہ عمران خان نے مجھے تو یہ کہا تھا۔ یہ پارٹی کے اندر لڑ رہے ہیں انہیں نے باہر کیا لڑنا ہے۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کل کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ سندھ کی کمیٹی لوگوں سے ملے گی اور سفارشات دے گی ۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کو صرف یہ شوق ہے کہ انہوں نے سینیٹر بننا ہے وہ اپنے لیے لابنگ کر رہے ہیں۔