میاں اظہر اعلیٰ ظرف سیاستدان تھے‘ ملک و قوم کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا:حماد اظہر سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کی ذمہ داری صرف سیاستدانوں کی نہیں بلکہ اداروں کی بھی ہے، سب کواپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کی تعزیت کیلئے بزرگ سیاستدان و سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سے ملاقات کی اور والد کے انتقال پر تعزیت کی۔پرویز الٰہی کے ساتھ راسخ الٰہی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی تھے،بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا اس وقت ملک میں جس طرح کے حالات ہیں اس میں صرف سیاستدانوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ جتنے بھی ادارے ہیں ان کی بھی ذمہ داری ہے۔ ہر ایک ادارے کو چاہیے ملک و قوم کی خاطر اپنا اپنا کردار ادا کرے اور سب کو یہ کرنا پڑے گا۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ میاں اظہر جیسے اعلیٰ ظرف سیاستدان ہم میں نہیں رہے، اْن سے میری تیس سالہ طویل سیاسی رفاقت رہی ہے اور انہوں نے سیاست میں ایمانداری اور وضع داری کے ساتھ جدوجہد کی۔انہوں نے کہا میاں اظہر کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا