جنگ میں فتح کے قریب، ایران کو موقع دے رہے ہیں:صدر ٹرمپ

واشنگٹن(آئی این پی )مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے  ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کی فتح قریب ہے تاہم وہ تہران کو معاہدے کا ایک موقع دے رہے ہیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے،ایران کے پاس ایسے  میزائل موجود ہیں جو  یورپ تک پہنچ سکتے ہیں، مشرق وسطی میں امن نہ ہوا تو ایٹمی تباہی ہوگی ، چین اور روس ایران کو اہم نوعیت کی انٹیلی جنس معاونت فراہم نہیں کر رہے۔ ان خیالات  کااظہار انہوں نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تھینکس گیونگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ جنگ میں فتح کے وقت کا تعین ان کا اپنا فیصلہ ہوگا، سچ پوچھیں تو یہ فتح جب میں چاہوں گا تب حاصل ہو جائے گی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ نے ایران لئے  مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا رکھا ہے، ہم نرمی برتنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں معاہدہ کرنے اور بہت سی جانیں بچانے کا پورا موقع دے رہے ہیں لیکن مجھے یقین نہیں کہ آیا وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے یا نہیں۔