مولانا فضل الرحمان کو پاکستان اور طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا عطاء اللہ تارڑ

مشرف کا ایل ایف او  منظور کرانے والے مولانا فضل الرحمان آج  جمہوری حکومت کے ریفرنڈم کو غلط قرار دے رہے ہیں‘ بیانات سے لگتا ہے جیسے  خود تصادم چاہتے ہیں
 بلاول آج کل زیادہ غصہ کر رہے ہیں، عوامی رائے سے اتنا خوف کیوں ہے؟،وہ سیاسی دلیل کی جگہ قانونی اور قانونی دلیل کی جگہ سیاسی دلیل دے رہے ہیں:وزیراطلاعات
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے  مولانافضل الرحمان  کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا افغانستان اور طالبان کے ساتھ، وہ ایک عسکری جماعت کی طرح برتا کر رہے ہیں، انہیں ایک قدم پیچھے ہٹ کر راستے نکالنے چاہئیں۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے    سربراہ جے یو آئی ف  مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا  کہ  مولانا فضل الرحمان کا احتجاج کوئی اتنی بڑی بات نہیں، معمولی ٹریفک جام ہوتے رہتے ہیں تاہم مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے لوگ بھی انہیں سمجھا رہے ہیں لیکن وہ تصادم چاہتے ہیں،مولانا کے حالیہ بیانات اور گزشتہ چند دونوں کے طرزِ عمل سے ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ خود تصادم چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف اور افغانستان کی حمایت میں بیانیہ بنانے کی حد تک نہیں جانا چاہیے۔ ان  کا کہنا تھا   کہ مولانا ایک سینئر اور دور اندیش سیاست دان ہیں، اس لیے انہیں معاملہ فہمی کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھانا چاہیے ۔ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ آپ کے لہجے میں تلخی، ناگواری اور شدید غم و غصہ نظر آئے اور الفاظ کا چنا ئوبھی نامناسب ہو جائے عطا تارڑ نے کہا کہ بلاول آج کل زیادہ غصہ کر رہے ہیں، انہیں ریفرنڈم کے خوف میں نہیں جانا چاہیے، عوامی رائے سے اتنا خوف کیوں ہے؟۔انہوں نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری بانی پی ٹی آئی کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں تو انہیں عدالت میں قانونی دلیل دینی چاہیے، بلاول سیاسی دلیل کی جگہ قانونی اور قانونی دلیل کی جگہ سیاسی دلیل دے رہے ہیں۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے ہمارے اختلافات ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ تعلقات ختم ہوگئے ہیں