پاکپتن (خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنرپاکپتن کی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، جلال پٹرولیم اور بابا فرید فلنگ سٹیشن نگینہ چوک کو ضروری قانونی دستاویزات مکمل نہ ہونے کی بنا پر موقع پر سیل کردیا۔ دونوں پٹرول پمپ مالکان کے خلاف متعلقہ پولیس سٹیشن میں مقدمات کا اندراج بھی کرا دیا گیا۔ مزید گیس ری فلنگ اور کھلا پٹرول بیچنے والوں کے خلا ف کارروائیاں جاری ہیں۔