ساہیوال (خصوصی رپورٹ )ساہیوال کے عوام کے لئے ایک بڑی خوشخبری، زیر تعمیر کینسر ہسپتال جون 2026 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ یہ ہسپتال فرشتہ ٹرسٹ کے تعاون سے جدید طرز پر تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس کی تکمیل کے فوراً بعد اسے حکومتِ پنجاب کے حوالے کر دیا جائے گا۔یہ پیش رفت ساہیوال اور گرد و نواح کے لاکھوں افراد کے لیے امید کی کرن قرار دی جارہی ہے جہاں جلد ہی اس مرض کی جدید ترین طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔