بیوی کو ٹک ٹاک سے روکنے پر سسر کا داماد پر تشدد

تلونڈی(خصوصی رپورٹ)ظہیرآباد کالونی میں سسر کا گھر میں گھس کر داماد پر بہیمانہ تشدد،متاثرہ نے پولیس کو درخواست دے دی۔داماد پر سسرالیوں کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سسر انور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ داماد کامران کو گھر سے گھسیٹ کر بازار میں لایا اور ڈنڈوں اور ٹھڈوں سے شدید تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔متاثرہ کامران کے مطابق جھگڑے کی وجہ اس کی بیوی سے ٹک ٹاک استعمال بند کرنے اور ناشتہ تیار کرنے کا کہنا بنا، جس پر بیوی نے اپنے گھر والوں کو بلایا اور انہوں نے اسے مارا پیٹا۔کامران نے میڈیکل رپورٹ حاصل کرکے تھانے میں تحریری درخواست جمع کرادی ہے۔پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔