داماد نے سسر قتل کردیا

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)داماد نے اپنے والد سے مل کر سسر کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 92/6-R کے رہائشی محمد اشرف کی بیٹی شمائلہ کی چند سال قبل وقاص کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور وقاص کا بیوی کے ساتھ جھگڑا معمول تھا۔ گزشتہ رات شمائلہ نے بیٹے کو بخار ہونے پر وقاص کو اسے ہسپتال لے جانے کا کہا تو اس نے تشدد شروع کر دیا، جس پر شمائلہ نے اپنے بھائی مجاہد علی اور باپ اشرف کو بیٹے کو ہسپتال لے جانے کیلئے بلا لیا۔ تاہم جونہی اشرف اور مجاہد گھر پہنچے تو وقاص نے اپنے والد اللہ دتہ سے مل کر اشرف کو قابو کر لیا اور اسے چھرا مار کر قتل کردیا۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون نے دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔