چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) گھریلو تشددکے واقعات میں ملوث خاوند، دیوروں، سسر سمیت 5 افراد گرفتارکرلئے گئے۔ نواحی گاو?ں 6 چودہ ایل میں خاتون صوفیہ بی بی کے خاوند ساجد حسین نے اپنی بیوی کو بھائی عابد حسین کے ہمراہ تشدد کرکے گھر سے نکال دیا، 15 کال پر پولیس پہنچی اور ملزموں ساجد حسین اور عابد حسین کو گرفتار کرلیا۔ چک نمبر 176 نائن ایل میں بیوہ خاتون رضیہ کو اس کے تین دیوروں محمد ارشاد، محمد اظہر، جنید اور محمد عباس سسر نے تشدد کرکے گھر سے نکال دیا اور اس کے مرحوم خاوند محمد رزاق کے احاطہ پر بھی قبضہ کرلیا۔ شور ہنگامہ پر اہل علاقہ نے خاتون کو ملزموں کے چنگل سے چھڑایا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔