طبی تعلیم کے فروغ ،عوا م کو بہترین سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں :صوبائی وزیر
لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں 41 واں سنڈیکیٹ اجلاس ہوا۔رجسٹرار یونیورسٹی نے ایجنڈاز پیش کئے۔ 40 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے منٹس سمیت ایم سی پی ایس کیلئے سنٹرل انڈیکشن پالیسی اختیار کرنے ،ایم ایس سپائن سرجری نیورو سرجری/ آرتھوپیڈکس لیول 4 کے کریکولم ،ایم ڈی پری وینٹو پیڈز سپیشلٹی کی لیول تھری سے لیول فور میں اپ گریڈیشن اورجامعہ میںپروفیسر ایمرائٹس کی تعیناتی کیلئے ایچ ای سی کے وضع کردہ ایس او پیز اختیار کی منظوری دی گئی۔کیمپس کمیٹی و ملحقہ اداروں کے اجلاس کے منٹس ،ایسوسی ایٹ پروفیسر آف نیوروسرجری کی توسیع،یونیورسٹی اورگنگارام ہسپتال کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع،کمپیوٹر آپریٹر کی سیٹ کو جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی سیٹ پر اپ گریڈ کرنے ،پنجاب تھیلیسیمیا اینڈ جنیٹک ڈیزیز کے ملازمین کو کنٹریکٹ میں توسیع اورفنانس اینڈ پلاننگ کی 47 ویں اور 48 ویں میٹنگ کی سفارشات پرمختلف ایجنڈاز کی بھی منظوری دی گئی۔صوبائی وزیر نے کہا درسگاہوں میں میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ اورعوا م کو بہترین طبی سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل و دیگر نے شرکت کی۔