ایک ماہ کیلئے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ایک ماہ کیلئے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان، نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی ، فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، درخواست کی سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں ہوئی ،سی پی پی اے حکام نے کہاکہ اکتوبر میں پانی سے بجلی کی پیداوار 27.36 فیصد رہی، ایک ماہ میں مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 12.76 فیصد رہی،امپورٹڈ کوئلے 4.71 فیصد،گیس سے 9.16 فیصد پیدوار رہی۔