متھیرا کا ریمپ واک پر تنقید پر سخت ردعمل

متھیرا کا ریمپ واک پر تنقید پر سخت ردعمل

کراچی میں  ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا ریمپ واک کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

حالیہ فیشن شو میں ان کی ریمپ واک کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، کچھ صارفین نے ان کی جسمانی ساخت اور انداز پر تنقید کی، جن میں سے بعض نے ان کے وزن میں اضافے کا بھی ذکر کیا۔ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ خود بھی بہتر واک کر سکتے ہیں، جبکہ کچھ نے انہیں ’’ملازمہ جیسی‘‘ بھی قرار دیا۔ اس منفی تنقید کے جواب میں، متھیرا نے سوشل میڈیا پر اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ صرف اپنی صحت پر توجہ دے رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی گھٹنے کی سرجری ہو چکی ہے اور تھائیرائڈ کی حالت بھی خراب رہی ہے، مگر اس کے باوجود لوگ ان کے خلاف منفی باتیں کر رہے ہیں۔

متھیرا نے کہا کہ وہ صرف اپنی زندگی خوش رہنے کے لیے جی رہی ہیں اور فخر سے کہہ سکتی ہیں کہ وہ ایک چھوٹی سوچ رکھنے والے معاشرے میں رہنے کے باوجود خود کو ’بڑی‘ لڑکی سمجھتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ شو میں بطور ماڈل حصہ لینے گئی تھیں اور انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا، مگر بعض لوگوں کا رویہ قابل افسوس ہے۔