ماہرِ نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

ماہرِ نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

سوشل ایکٹوسٹ اور ماہرِ نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے شوہر حارث کھوکھر سے خلع لینے کے لیے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست، جو ان کے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کرائی گئی، میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شوہر مبینہ طور پر بدسلوکی، گالم گلوچ اور تشدد کرتے تھے، جس کے باعث ان کے ساتھ ازدواجی زندگی جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ خلع کی ڈگری جاری کرتے ہوئے نکاح ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔ یہ الزامات درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے ہیں اور ان پر عدالت کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔