ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی شادی، تنقید اور جذباتی انکشافات

ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی شادی، تنقید اور جذباتی انکشافات

ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے، جس کے بعد سے وہ سوشل میڈیا پر خبروں، تنقید اور الزامات کا سامنا کررہی ہیں۔

 ان کے خلاف خاص طور پر ان کے لباس، زیورات اور شادی کی مدت کو لے کر بے بنیاد باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ناقدین نے مختلف قسم کے الفاظ استعمال کیے، جن پر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے افسوس کا اظہار کیا۔ حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران، جہاں انہوں نے اپنے شوہر حارث کے ساتھ شرکت کی، انہوں نے تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دیا اور جذباتی ہو کر روتے بھی دیکھا گیا۔انہوں نے بتایا کہ شادی کے فوری بعد انہیں شدید ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا سامنا ہوا، اور اس حد تک حالات خراب ہو گئے تھے کہ انہوں نے اپنے شوہر سے طلاق کا بھی سوچا۔ ڈاکٹر نبیحہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا بدترین وقت تھا، اور انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ شادی کے موقع پر انہیں ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے اپنی جذباتی کیفیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان اور ان کے شوہر کے خلاف تنقید نے ان کی خوشیوں کو غم میں بدل دیا ہے۔یاد رہے کہ انہوں نے شادی کے موقع پر میڈیا کو انٹرویو دیا تھا، جس میں بتایا تھا کہ انہوں نے نکاح کے دوران ڈیڑھ کروڑ روپے کے زیورات اور ایک کروڑ روپے کا عروسی لباس پہنا تھا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے نوجوانی میں 15 سال سے زائد عمر کے مرد سے شادی کی تھی، جن کے انتقال کے بعد انہوں نے دوسری شادی نہیں کی۔