عراقی کردستان کی بڑی خور مور گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ، پاور اسٹیشنز کو سپلائی معطل

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،نقصان کے جائزے کا عمل جاری
بغداد (آئی این پی )عراقی کردستان کی بڑی خور مور گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ سے آگ لگ گئی، کئی ملازمین زخمی ہوگئے، گیس فیلڈ پر کام روک دیا گیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق خور مور گیس فیلڈ پر ڈرون حملے کے بعد عراق کے کردستان علاقے میں پاور اسٹیشنز کو گیس سپلائی روک دی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا  اور نقصان کے جائزے کا عمل جاری ہے۔وزارت قدرتی وسائل اور بجلی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔