توانائی بلز میں کمی کیلئے گرین لیویز میں کٹوتی کی جائے گی،150 پانڈ تک کی بچت ہوگی
لندن (آئی این پی )برطانوی چانسلر ریچل ریوز نے نئے مالیاتی سال کا بجٹ پیش کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے مالیاتی سال کے پیش کردہ بجٹ میں آمدنی کی کم از کم حد کو مزید 3 برس 2031 تک منجمد کردیا گیا ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ کے تحت توانائی بلز میں کمی کیلئے گرین لیویز میں کٹوتی کی جائے گی اور انرجی بلز میں آئندہ برس اپریل سے150 پانڈ تک کی بچت ہوگی۔مجوزہ بجٹ کے مطابق 2 ملین سے زائد مالیت کے مکانات پر ڈھائی ہزار اور 5 ملین سیزائد کے مکانات پر ساڑھے 7 ہزار پونڈ سالانہ ٹیکس لگے گا، الیکٹرک اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں پر نیا ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔فیول ڈیوٹی آئندہ برس اگست تک منجمد رہے گی