پنجاب پبلک سروس کمیشن کا 4 محکموں میں بھرتی نتائج کا اعلان

 لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب حکومت کے چار محکموں کی اسامیوں کا بھرتی عمل مکمل کر کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ترجمان کے مطابق کل35 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔محکمہ ایکسائز اینڈ نارکو ٹکس کنٹرول راولپنڈی ریجن کیلئیانسپکٹر کی سیٹ پر دانیال حیدر،فرزانہ بتول،ارسلان ثاقب،مگین اختر،حلیمہ سعدیہ،اْمِ حبیبہ، شاہ رخ،عاقب سلیم،بشریٰ ساجد، عصمہ  آصف،احمد رحمن، احتشام،سعدیہ بتول اور ماہ نور ساجد کامیاب ہوئے۔مینارٹی کوٹہ پرسیٹ امیدوار کی عدم دستیابی پرخالی رہی۔محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں میونسپل آفیسر (انفراسٹرکچر)کیلئے شاہد نواز، فیصل،کاشف نوید اور عبد الوہاب کامیاب ہوئے۔محکمہ پاپولیشن ویلفیئر میں نرسنگ انسٹرکٹر کیلئے 5 خواتین امیدوار عمارہ جاوید،آصفہ جمیل،اْ مِ حبیبہ،ماحم لطیف،امبرین صبا کامیاب ہوئیں۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرمیں پروفیسر کیلئے وحید طاہر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کیلئے عبیر کامیاب جبکہ رجسٹرار کیلئے 9 امیدوار تنویر رانا،اروا ہمایوں، حمزہ خان، غلام مرتضیٰ، عمران،ثنافاطمہ،عمار یاسر،مدیحہ ملک اور حمیرہ ریاض کامیاب ہوئے۔سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔