پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکموں کے تحریری ،حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومتِ پنجاب کے مختلف محکموں میں اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) سمیت دیگر محکموں کے تحریری اور حتمی نتائج کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) میں سب ڈویڑنل انفورسمنٹ آفیسر کی 101 اسامیوں کے لیے 9 ہزار 352 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں