پاکستان کی معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے، اویس لغاری

 حکومت توانائی کے بحران کے مستقل حل کے لیے مؤثر منصوبہ بندی کر رہی ہے، سیمینار سے خطاب
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے اور توانائی کے شعبے میں کی جانے والی حالیہ اصلاحات اس استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ حکومت توانائی کے بحران کے مستقل حل کے لیے مؤثر منصوبہ بندی کر رہی ہے،پہلی بار مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  اعتراف کیا کہ ماضی میں آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدے شفاف نہیں تھے، جس کے باعث پاور سیکٹر کو مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ موجودہ حکومت نے ان معاہدوں پر ازسرِ نو بات چیت کی ہے جبکہ غیر مؤثر بجلی گھروں کی قبل از وقت بندش پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا  وزارت توانائی نے پاور سیکٹر کی بہتری کے لیے 28 اہم اصلاحات کی نشاندہی کی ہے اور مقابلہ جاتی توانائی مارکیٹ آئندہ چند ماہ میں فعال کر دی جائے گی۔